پاکستانی خبریںعالمی خبریں

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

خلیج اردو: عالمی بینک نے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم صوبہ پنجاب کے لیے فراہم جائے گی، پاکستان کو فراہم کی جانے والی رقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کے لیے خرچ ہو گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم کی فراہمی کے بعد پاکستان کو پانی کے استعمال میں بہتری اور چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانا ہو گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے لیے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button