پاکستانی خبریںعالمی خبریں

ورلڈ بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی

خلیج اردو: عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت پیداواری صلاحیت میں اصلاحات کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، وسائل کے اعتبار سے پیداوار نہ ہونا پاکستان کی معیشت کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام شعبوں پر ٹیکسوں کو ہم آہنگ کرنے سے معیشت میں بہتری آ سکتی ہے، رئیل اسٹیٹ کے بجائے مینوفیکچرنگ اور تجارتی شعبے کو بہتر کیا جائے، برآمد مخالف رویوں کو ختم کیا جائے۔

عالمی بینک کی جانب سے خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت کو بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنرل سیلز ٹیکس کو ہم آہنگ کرنا اور بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا پاکستان کے لیے ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button