پاکستانی خبریں

مجھے بددعا مت دینا ، میں غریب ہوں ، چور کی جانب سے معافی نامہ سوشل میڈیا پر وائرل

خلیج اردو
18 جنوری 2021
عاطف خان خٹک
اسلام آباد : وفاقی ادارلحکومت اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں ایک چور نے چوری کے بعد معذرت کا نوٹ لکھ کر رکھ ہے جس میں انہوں نے اپنی مجبوری بیان کی ہے۔

چور نے گاڑی کے ٹائر چوری کرنے کے ایک نوٹ میں لکھا ہے کہ میں بہت معذرت خواہ ہوں کہ میں نے چوری کی ہے لیکن میرے چھوٹے بچے ہیں اور ان کو کھانا کھلانا ہے جبکہ میں بہت غریب ہوں۔

صحافی اسد علی طور کے ٹویٹ کے مطابق بنی گالہ اسلام آباد سے چور پبلک نیوز کے صحافی کی گاڑی کے ٹائر اُتار کر لے گیا اور جاتے ہوئے تحریری نوٹ بھی چھوڑ گیا جس میں لکھا ہے “میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں مجبوری میں چوری کررہا ہوں برائے مہربانی بد دُعا مت دیجئے گا۔

دوسری طرف پولیس نے واقعے سے متعلق رپورٹ درج کر لی اور ایف آئی آر میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے۔

Source : The Current

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button