پاکستانی خبریں

کشتی کو غرق ہونے سے اب کوئی نہیں بچا سکتا، مریم نواز

خلیج اردو
12 دسمبر 2020
لاہور: مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیروں کے قلمدان بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شتی غرق ہونے لگے تو توازن قائم کرنے کے لیے سواریوں کی جگہ تبدیل کردی جاتی ہیں۔ لیکن عوام کے سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔ کشتی غرق ہونے کو ہے انشاءاللّہ! سواریوں کی جگہیں بدلنے سے اب کچھ نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کرنے ہوئے شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ ، اعظم سواتی کو وزیر ریلوے اور اعجاز شاہ کو وزیر برائے انسداد منشیات مقرر کیا تھا جبکہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر سے وزیر خزانہ مقرر کیا تھا۔

فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button