پاکستانی خبریں

جن لوگوں نے دریاؤں اور ندی نالوں پر تعمیرات کی اجازت دی، ان کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیئے، آرمی چیف کا سوات میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ اور میڈیا سے گفتگو

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دوہزار دس کے سیلاب میں بھی یہاں ایسی ہی تباہی ہوئی اور دوبارہ انہیں جگہوں پر تعمیرات کرنے کی اجازت دے کر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کانجو اور سوات کا دورہ،کمراٹ کالام سے کانجو لائے گئے افراد سے ملاقات کی۔انخلاء میں مدد پر ان افراد نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

آرمی چیف نے کالام،بحرین،خوازہ خیلہ اور مٹہ کا فضائی جائزہ بھی لیا اوربروقت ریسکیو آپریشن پر پشاور کور کی کاوشوں کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو کینٹ ہیلی پیڈ پر میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو بھی کی۔ بولے یو اے ای،ترکی اور چین سے امدادی سامان کی پروازیں آنا شروع ہو گئی ہیں، دوست ممالک نے پاکستان کو مصیبت میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دوہزار دس کے سیلاب میں بھی یہاں ایسی ہی تباہی ہویئ اور دوبارہ انہیں جگہوں پر تعمیرات کرنے کی اجازت دے کر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، ذمؔے داران کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چایے

سپہ سالار نے کہا کہ اس وقت سب سے ضروری کالام روڈ کا کھولنا ہے، امید ہے 6سے 7 دنوں میں روڈ کو کھول دیں گے۔ کالام میں پھنسے لوگوں کو نکال رہے ہیں، کالام میں اب بحران کی صورت حال نہیں ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button