پاکستانی خبریں

کورونا وائرس کے باوجود اپوزیشن نے لاہور میں بڑا جلسہ کیا، عالمی میڈیا

خلیج اردو
15 دسمبر 2020
ماسکو: پاکستان میں 11 اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بننے والے پاکستان ڈیموکریٹک الائنس پی ڈی ایم کی جانب سے لاہور میں منعقد ہونے والے جلسے کو عالمی میڈیا نے کامیاب قرار دے دیا۔

روسی ٹیلی ویژن آر ٹی نے لاہور میں 13 دسمبر کو ہوئے اپوزیشن جلسے کا حوالا دے کر کہا ہے کہ حکومت مخالف تحریک میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

آر ٹی نے اپنے ٹویٹ میں جلسے کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود لاہور میں اپوزیشن کے جلسے میں ہزاروں افراد موجود تھے۔ فوٹیج میں ایک کثیرتعداد ان افراد کی دیکھائی گئی ہے جو جلسے میں شریک ہیں۔

13 دسمبر کو پاکستان کی 11 جماعتوں نے لاہور میں جلسہ معقد کیا تھا جس میں مسلم لیگ نواز کے تاحیات قائد میاں محمود نواز شریف اور اس کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے فوج پر سنگین الزام لگائے تھے۔

جلسے کو حکومت کی جانب سے ناکام قرار دیا گیا اور کورونا کے باوجود اجتماع کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button