پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں ہزاروں غیرقانونی پیٹرول پمپس کا انکشاف، حکومت کی آپریشن کی تیاری

خلیج اردو: پاکستان میں 4 ہزار 149 غیر قانونی پیٹرول پمپس کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کی تیاری کرلی ہے اور غیرقانونی پیٹرول پمپس ختم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 2 ہزار 309 غیر قانونی پیٹرول پمپس ہیں جبکہ پنجاب میں ایک ہزار 364 غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کی تعداد 344 ہے جبکہ سندھ میں 132 غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن سندھ، پنجاب اور کےپی کے سرحدی اضلاع سے شروع کیا جائےگا اور تمام غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت نوٹسز جاری کیے جائیں گے اور غیرقانونی پیٹرول پمپس بحق وفاقی حکومت ضبط کیے جائیں گے۔

غیر قانونی پیٹرول پمپس کی ایف آئی آر بھی درج کی جاسکے گی جبکہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف آپریشن کیلئے مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی ضروری ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button