پاکستانی خبریںعالمی خبریں

گجرات کی دو بہنیں جنس تبدیلی کے آپریشن کے بعد لڑکا بن گئیں۔

خلیج اردو: پمز ہسپتال اسلام آباد میں گجرات کی دو بہنوں کو غیر معمولی جسمانی ساخت کے باعث پمز ہسپتال لایا گیا تھا۔ اس فیملی کی 9 بیٹیاں ہیں جن میں ان 2 کی جسمانی ساخت غیر معمولی تھی۔
ڈاکٹروں کے مطابق ان دونوں بہنوں کی جسمانی خدوخال غیر معمولی تھے۔ان کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں اے ’’ٹیپیکل جینیٹیلیا‘‘ ہیں۔ واضح رہے کہ اس کیفیت میں جنسی اعضا واضح نہیں ہوتے اور لڑکا اور لڑکی ہونے کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ انسانوں میں یہ کیفیت شاذ و نادر ہوتی ہے۔
آپریشن سے قبل ان کی نفسیاتی کونسلنگ کی گئی، پھر والدین اور ان کی مرضی سے ان کو آپریشن کے ذریعے مرد بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔تمام درکار ٹیسٹ کے بعد 29 ستمبر کو بشری کا آپریشن کیا گیا جبکہ 9 اکتوبر کو وافیہ کا آپریشن کیا۔گیا۔ سرجن ڈاکٹر امجد چوہدری کے مطابق اس آپریشن سے پہلے اور بعد میں علاج کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپریشن سے پہلے اہم نفسیاتی ٹیسٹ اور کونسلنگ ہوتا ہے جبکہ آپریشن کے بعد کچھ عرصہ کے لیے ادوایات کے ذریعے سے ہارمون پیدا کیے جاتے ہیں۔
تاہم آپریشن کے بعد اب ان کی جنس تبدیل کردی گئی ہے اور آج ان کو ہسپتال سے ڈسچارچ کردیا گیا ہے.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button