پاکستانی خبریں

لاہور میں دبئی پلٹ شہری کو اغوا کرنے اور تاوان لینے کے الزام میں 2 پولیس اہلکار گرفتار

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات سے چھٹیوں پر آئے شہری کو اغوا کرنے اور اس سے تاوان لینے کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں 4 اہلکاروں نے دبئی پلٹ شہری کو اغوا کیا اور 2 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔

پولیس نے بتایا کہ سی آئی اے کے 4 اہلکاروں نے ملزم مقصود کے ساتھ مل کر واردات کی، ملزمان دبئی پلٹ شہری کو گرین ٹاؤن سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اس سے لوٹ مار کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button