پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

سفیر امارات حمد عبید الزعابی کا 3 روزہ دورہ کراچی اور مزار قائد پر حاضری

خلیج اردو: پاکستان میں متحدہ عرب امارات كے سفیر حمد عبید الزعابی نے کراچی کے تین روزہ دورے کے اختتام پر مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔مزار قائد اعظم پر حاضری کے دوران امارات كے کراچی میں قونصل جنرل بخيت عتيق الرمشى بھی سفیر حمد عبید الزعابی کے ہمراہ تھے۔حمد عبید الزعابی نے مزار پر حاضری کے دوران دعا کی، سفیر نے عظیم رہنما کے زیر استعمال اشیاء کے میوزیم کا دورہ کیا اور مزار قائد کے احاطے میں پودا بھی لگایا اور مہمانوں کی یاداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے۔

سفیر یو اے ای حمد عبید الزعابی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا 74 واں یوم آزادی مناتے ہوئے ہم عظیم قائد محمد علی جناح اور ان کے جدوجہد اور کارناموں کو احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں اور اس عظیم ملک کی عوام اور قیادت کے لیے اپنے احترام کا اظہار كرتے ہیں۔

یو ای اے کے سفیر حمد عبید الزعابی نے کراچی میں گورنر سندھ عمران اسمائیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقاتیں بھی کیں۔سفیر حمد عبید الزعابی نے اپنے دورۂ سندھ كے دوران اسٹیٹ بینك پاكستان كے گورنر رضا باقر سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون، اشتراك عمل اور دونوں ممالك كے مابین مشتركہ پروگراموں كو بڑھانے كے طریقہ كار پر تبادلہ خیال کیا۔

یو اے ای سفیر نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا صبغت اللّٰہ شاہ راشدی سے بھی ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button