پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات

خلیج اردو: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کی آج ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور کوویڈ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اسکے علاوہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کیسز میں کمی آئی ہے ، سندھ میں جب لاک ڈاؤن لگایا تو کوویڈ 13 فیصد تھا اور آج کوویڈ 9.4 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوویڈ کو کنٹرول عوام صرف احتیاط سے کر سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پی پی پی موڈ پر مختلف شعبوں میں سرمائی کاری کرنا چاہتے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ نے سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button