پاکستانی خبریں

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک اچانک یوکرین کے دورے پرپہنچ گئے اور صدر زیلنسکی سے ملاقات کی

خلیج اردو

کیف: برطانیہ کے نئے وزیر اعظم رشی سنک نے ہفتے کے روز کیف کا اپنا پہلا دورہ کیا ہے جہاں انہوں یوکرین کے لیے مضبوط حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا جو ان کے پیشروؤں کے دور میں پالیسی کا مرکز تھا۔

 

سونک نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ برطانیہ جانتا ہے کہ آزادی کے لیے لڑنے کا کیا مطلب ہے۔ ہم ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہیں۔

 

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کے روز کیف میں ہونے والی دونوں ملاقاتوں کی ایک ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا ہے کہ آپ جیسے دوستوں کے ساتھ، ہمیں اپنی جیت پر یقین ہے۔ ہماری دونوں قومیں جانتی ہیں کہ آزادی کے لیے کھڑے ہونے کا کیا مطلب ہے۔

 

سونک نے کہا کہ برطانیہ یوکرین کے لیے 59.4 ملین ڈالر کا فضائی دفاعی پیکج بھی فراہم کرے گا جس میں طیارہ شکن بندوقیں اور ایرانی فراہم کردہ ڈرون کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔

 

سونک نے ایک بیان میں کہا کہ آج ہم نئے فضائی دفاع بشمول طیارہ شکن بندوقیں، راڈار اور ڈرون شکن آلات فراہم کرنے سمیت آنے والی سخت سردیوں کے لیے انسانی امداد کو بڑھا رہے ہیں۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button