پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان کیلئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں رجیم چینج کے الزامات کی تردید

خلیج اردو: اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایسے نظریات کو افسوسناک قرار دیدیا۔

میڈیا کو دیے گئے پہلے خصوصی انٹرویو میں ڈونلڈ بلوم نے حکومت کی تبدیلی جیسے وسیع پیمانے پر سازشی نظریات کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ طویل اور انتہائی اہم تعلقات ہیں، ہم ایک آزاد، خوشحال اور مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکا کی طرف سے پاکستان کے ائیر بیس مانگنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امریکی سفیر نے کہا کہ فضائی اڈوں کے بارے میں کسی طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button