پاکستانی خبریں

امریکہ کا سیلاب متاثرین کیلئے اعلان کردہ امداد میں 20 ملین ڈالر کے اضافہ کا اعلان

خلیج اردو

اسلام آباد:ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سمانتھا پاور نے پاکستان میں سیلاب متائثرین کیلئے امدادی رقم میں 20 ملین ڈالر اضافے کا اعلان کر دیا۔ کہتی ہیں سیلاب سےتباہی  اور نقصانات کی شدت بہت زیادہ ہے، پاکستانیوں کی مدد ضروری ہے۔  دنیا  آگے بڑھے اور مزید فنڈز کا اعلان کرے۔

 

یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کا ایک بڑاحصہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ تباہی کی شدت اور پیمانہ دونوں ہی بہت زیادہ ہیں،کروڑوں لوگ متاثر ہوئے،  14 سو سے زائداموات ہوچکیں،  انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ، دنیاکو مزید دل کھول کر پاکستان کی امداد کرنا چاہئے۔

 

انہوں نے بتایا کہ یو ایس ایڈ کی ڈیزاسٹر اسسٹنس رسپانس ٹیم امریکی امدادیسرگرمیوں کی قیادت کے لئے پاکستان میں موجود رہے گی اور  ضروریات کا تخمینہ بھی فراہم کرے گی، ان کا کہناتھا پاکستان جس تباہی سے دو چار ہوا اس کی ذمہ داری امریکہ سمیت بڑی صنعتی قوتوں پر عائد ہوتی ہے۔

 

ادھر پاکستان میں بین الاقوامی امدادی پروازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،گذشتہ 30 گھنٹوں میں 3 پروازیں امریکی امداد لے کر کراچی اور اسلام اباد پہنچیں، جبکہ متحدہ عرب امارات سے بھی مزید 3پروازیں آج کراچی اوراسلام اباد پہنچیں، ابتک آنیوالی امدادی پروازوں کی تعداد 62 ہوگئی جن میں یو اے ای کی 29 پروازیں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button