پاکستانی خبریں

اب موٹرویز پر نان رجسٹرڈ اور نان کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس نہ لگی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا

خلیج اردو: پاکستان میں موٹرویز پر بغیر رجسٹرڈ اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس نہ لگی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق ایسی غیر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں، جن کے مالکان نے متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹی کو کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ کے اصول کیلئے درخواست دے رکھی ہو اور ان کے پاس مطلقہ رجسٹریشن اتھارٹی کی رسید موجود ہو تو ایسی گاڑیوں کو رسید حاصل کرنے کے صرف 30 یوم تک موٹروے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ، بغیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور غیرکمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں موٹروے پر پائے جانے کی صورت میں نہ صرف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ ایسی گاڑیوں کو موٹروے کے اگلے انٹرچینج سے نیچے اتار دیا جائے گا۔

ترجمان موٹروے پولیس اس سلسلے میں شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل اپنی گاڑیوں کو قانونی دائرہ کار میں لے آئیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button