پاکستانی خبریں

افسوسناک خبر : پاکستان کے لیجنڈری اداکار وکامیڈین عمر شریف انتقال کر گئے

خلیج اردو
02 اکتوبر 2021
برلن : پاکستان کے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے ۔ انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کروادیا گیا تھا۔

عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ کئی ہفتے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے علاج کیلئے امریکہ بھجوانے کی اپیل کی تھی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر انہیں 28 ستمبر کو ایئرایمبولنس میں روانہ کیا گیا تھا لیکن ناساز طبیعت کی وجہ سے انہیں جرمنی میں نیورمبرگ کے مقامی اسپتال میں داخل کرویا گیا۔

عمر شریف کا اسپتال میں ڈائیلاسز ہوا جس دوران ان کی حالت بگڑی گئی تھی۔

جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔


مشہور کامیڈین کپل شرما نے انہیں لیجنڈ قرار دے کر الوداؑ کیا ہے۔

ٹویٹر پر ان کی خدمات کو خراج عقید پیش کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ان کے نام کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button