پاکستانی خبریںعالمی خبریں

ہیرو پاکستان : اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر وہ پاکستانی ڈرائیور جس نے کئی قیمتیں جانیں بچائیں

خلیج اردو
کوئٹہ : پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایک آئل ٹینکر ڈرائیور کی بہادری اور دلیری نے بدھ کے روز سینکڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔

اس ہیرو کو جب معلوم ہوا کہ وہ جس آئل ٹینکر کو چلا رہا ہے تو اس بہادر ڈرائیور نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر 44,000 لیٹر سے زائد ایندھن سے لدے اپنے جلتے ہوئے ٹینکر کو پٹرول پمپ سے شہر سے باہر ایک محفوظ مقام تک پہنچایا۔

یہ بالکل ایک فلمی سین کی طرح تھا جہاں بالی ووڈ کے ایک فلم میں ایک ہیرو ایسا کرتا ہے۔

فیصل بلوچ نے کوئٹہ شہر میں ایک پٹرول پمپ پر اپنا آئل ٹینکر تیز رفتاری سے اُتار دیا۔

فیصل بتاتا ہے کہ وہ مسلسل سوچتا رہا کہ اب آئل ٹینکر پھٹ جائے گا اور مجھے موت آئی گی لیکن مجھے اپنے سے زیادہ ان لوگون کی فکر تھی جو اس آگ کی زد میں آ سکتے تھے۔

فیصل نے کہا کہ ایک مصروف گلی سے اپنا جلتا ہوا ٹینکر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ہیرو ڈرائیور نے خوفناک لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے آگ دیکھی تو میں شعلوں کے باوجود ٹینکر بھگاتا رہا۔

فیصل کی کوششیں آخر کار رنگ لائیں کیونکہ سیکڑوں لوگ آگ بجھانے والے آلات کے ساتھ آئل ٹینکر کی طرف بڑھے اور جب اسے روکا گیا اور آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے آئل ٹینک ڈرائیور کے ااس مخلصانہ عمل کو سراہا ہے۔ صارین نے ان کے حوالہ کو سلام پیش کیا ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانیں بچ گئین۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button