پاکستانی خبریں

لائیو ٹیلی ویژن پر میزبان کی جانب سے شعیب اختر کی بے عزتی ، سابق فاسٹ فاولر نے استعفی دے دیا

خلیج اردو
27 اکتوبر 2021
لاہور : دنیا کے سب سے تیز ترین باولر شعیب اختر نے لائیو ٹیلی ویژن پروگرام میں ٹی وی میزبان کی جانب سے بے عزتی کرائے جانے کے بعد سرکاری ٹی وی سے استعفی دے دیا۔

اس معاملے پر سابق کھلاڑی نے ایک ویڈیو بیان میں وضاحت جاری کی ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے سپورٹس چینل پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام گیم ان ہے میں اس وقت ایک ڈرامائی صورت حال دیکھنے کو ملی جب میزبان نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے کہا کہ وہ پروگرام چھوڑ کر چلا جائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے پروگرام سے وقفہ لے لیا۔

وقفے کے بعد شدیب اختر نے لائیو پروگرام میں کہا کہ وہ اس نامناسب واقعے پر احتجاجا استعفی دے رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے۔

واقعہ کچھ اس طرح سے پیش آیا کہ شعیب اختر نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پانچ وکٹوں سے فتح بارے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے ٹیم میں کچھ بہترین کھلاڑیوں کا کریڈٹ پاکستان کے سابق فاسٹ باولر عاقب جاوید کو دینے کی کوشش کی تو میزبان نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور کہا کہ آپ کا رویہ درست نہیں۔

اس پر نعمان نیاز نے کہا کہ آپ پروگرام سے جا سکتے ہیں اور یہ میں لائیو کہہ رہا ہوں۔

شعیب اختر کے یوں استعفی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور شائقین کرکٹ کی جانب سے اس پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔

شعیب اختر نے پروگرام سے استعفی دینے کی تصدیق ویڈیو اور ٹویٹ میں بھی کی ہے۔ پاکستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے میزبان اور پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے شعیب اختر کے ساتھ اس رویے کی مزمت کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button