پاکستانی خبریں

عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی

خلیج اردو
30 ستمبر 2021
اسلام آباد : ورلڈ بنک نے بدھ کے روز پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالر قرضے کی منظوری دی ہے جو صاف توانائی کیلئے ہے۔

اس قرض کی منظوری کی تعریف کرتے ہوئے وفاقی وزیر معاشی امور عمر ایوب نے کہا کہ ورلڈ بنک کی جانب سے قرض کی منظوری خوش آئیند ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی پالیسیوں پر عالمی اداروں کا اعتماد ہے۔ انہوں نے اسے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو دنیا کی جانب سے توثیق قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے قرضہ جات کم کرنے کیلئے چھ مختلف اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی کمی کیلئے تونائی کی پیداوار کی قیمت کم کی ہے اور انرجی مکس کو بہت بنایا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ عالمی بنک کی جانب سے رقم کی فراہمی پاکستانی روپے کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرے گا۔

Source : Tribune

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button