پاکستانی خبریں

نئے سال میں دو انقلابی منصوبے مکمل کروں گا جس سے پاکستان ویلفیئر اسٹیٹ بنے گا، وزیر اعظم

خلیج اردو
یکم جنوری 2021
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا وباء کے ساتھ غربت سے بھی بچایا ، ہم ملک کو ویلفئر اسٹیٹ بنانے کے راستے پر ہیں۔

نئے سال کے حوالے سے اپنے ٹویٹرپیغام میں وزیر اعظم نے 2020 کو کٹھن سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے گزشتہ سال پوری دنیا کیلئے پریشان کن رہا تاہم اللہ تعالی کے فضل سے ہم نے دنیا کے مقابلے میں بہتر پرفارم کیا۔ ہم نے نہ صرف یہ کہ اپنے لوگوں کو بچایا بلکہ عوام کو بھوک سے بھی بچایا ۔ ہم پاکستان کو ویلفئر اسٹیٹ بنانے کے راستے پر ہیں۔

انہوں نے احساس پروگرام کے بارے میں کہا ہے کہ اس سے لوگوں کو سماجی تحفظ مل رہا ہے۔ ہیلتھ کارڈ سے غریبوں کو صحت کی سہولت دی جارہی ہے۔ نئے سال میں دو منصوبے مکمل کرنے ہیں ، تمام شہریوں کو عالمی معیار کا میڈیکل پروگرام دینا جسے کا ہم نے خیبرپختونخوا میں آغاز کیا ہے اور ہم اسے جلد پنجاب اور گلگت بلتستان میں شروع کرنے جارہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر صوبے بھی اس پروگرام کو شروع کریں گے۔

دوسرا پروگرام یہ ہے کہ میرا مشن ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے اور اس مقصد کیلئے احساس پروگرام سے لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔ اس سال کے اختتام پر ان دو بڑے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ اس سے ہی ہم پاکستان کو ویلفیئر اسٹیٹ بنائیں گے۔

وزیر اعم عمران خان اپنی تقریروں میں اکثر مدینہ کی ریاست کے طرز پر پاکستان کو چلانے کا کہتے آئے ہیں جو ایک ولیفئر اسٹیٹ تھی جس میں انصاف کا بول بالا تھا اور شہریوں کو یکساں حقوق حاصل تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button