پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزیراعظم عمران خان کا امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہ کرنے اور عوام میں نکلنے کااعلان ، ملک بھر میں اتوار کو پر امن احتجاج کی کال دے دی

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف باہر نکلوں گا ۔ سپریم کورٹ کی عزت کرتا ہوں ،فیصلے سے مایوسی ہوئی ۔۔۔ اس کے باوجودعدلیہ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور اسمبلی تحلیل کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کاقوم سے خطاب میں عوام کواتوار کو عشا کے بعد احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی۔

انہوں نے کہا کہ ملک گیر پر امن احتجاج ہوگا اور کسی صورت تسلیم نہیں کروں گا کہ اس ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی جائے۔

عمران خان نے کہاکہ اب این آر او ٹو ہوگا، یہ میچ فکس کرکے عوام میں جائیں گے، ایک دوسرے کو چور کہنے والوں کی پارلیمنٹ کیا بنے گی، انہوں نے اقتدار میں آکر نیب اور کرپشن کیسز کو ختم کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ کبھی کسی کو معاف نہیں کرتی، کونسے سپریم کورٹ فیصلے اچھے ثابت ہوئے، یہ سب تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں سامنے آجاتا ہے۔

وزیر اعظم نے مراسلہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازش پر مبنی خط عوام یا میڈیا کو اس لیے پیش نہیں کرسکا کیونکہ پورا پیغام خفیہ کوڈنگ میں درج ہوتا ہے اگر مراسلہ منظر عام پر آیا تو کوئی چیز خفیہ نہیں رہے گی۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے امید تھی سپریم کورٹ انتہائی سنجیدہ الزامات کا جائزہ لیتا کہ بیرونی عناصر حکومت کے خلاف سازش کرکے اس کو گرانے کی کوشش کررہا ہے، کم از کم سپریم کورٹ مراسلہ منگوا کر جائزہ ہی لے لیتی۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ضرور ہیں لیکن عدالت کے احترام میں فیصلہ قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور بچہ بچہ جانتا ہے کہ اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت ہوئی۔ امید تھی سپریم کورٹ اس حوالے سے کوئی فیصلہ دیتی کیونکہ یہ غیر معمولی نوعیت کا معاملہ تھا۔

مسٹر غیر نے غیر ملکی مراسلے کے بارے میں بتایا کہ اسے سفارتی زبان میں سائفر کہا جاتا ہے۔ اس میں خفیہ کوڈنگ ہوتی ہے اور میں اسے ،میڈیا یا عوام کو دکھا کر ملکی راز افشا نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کی عوام کیلئے توہین آمیز ہے کہ ان کے منتخب حکمران کو سازش کے تحت اقتدار سے الگ کیا جائے۔ یہ شاید ہمیں اپنا غلام سمجھتے ہیں لیکن میں ان کی راہ میں دیوار بنوں گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button