پاکستانی خبریںعالمی خبریں

سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، تحفظات کے ساتھ فیصلے کو قبول کرتے ہیں، عمران خان

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ضرور ہیں لیکن عدالت کے احترام میں فیصلہ قبول کرتے ہیں۔

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی لیکن ایسا نہیں کریں گے سپریم عدالت کے فیصلے کے خلاف بغاوت کریں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غیر ملکی ایجنڈے سے آنے والی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا۔ انہوں نے کل عشا کی نماز کے بعد قوم کو پرامن احتجاج کی کال بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور بچہ بچہ جانتا ہے کہ اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت ہوئی۔ امید تھی سپریم کورٹ اس حوالے سے کوئی فیصلہ دیتی کیونکہ یہ غیر معمولی نوعیت کا معاملہ تھا۔

مسٹر غیر نے غیر ملکی مراسلے کے بارے میں بتایا کہ اسے سفارتی زبان میں سائفر کہا جاتا ہے۔ اس میں خفیہ کوڈنگ ہوتی ہے اور میں اسے ،میڈیا یا عوام کو دکھا کر ملکی راز افشا نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کی عوام کیلئے توہین آمیز ہے کہ ان کے منتخب حکمران کو سازش کے تحت اقتدار سے الگ کیا جائے۔ یہ شاید ہمیں اپنا غلام سمجھتے ہیں لیکن میں ان کی راہ میں دیوار بنوں گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button