پاکستانی خبریں

حزب اختلاف کی جماعتیں بدعنوانی مقدمات سے جان خلاصی کیلئے نیب کاخاتمہ چاہتی ہیں ، شبلی فراز

خلیج اردو
16 دسمبر 2020
اسلام آباد: اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات سے جان چھڑانے کیلئے قومی احتساب بیورو نیب کوختم کرناچاہتی ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت حزب اختلاف کے ہتھکنڈوں سے بلیک میل نہیں ہوگی ۔ اگرحزب اختلاف کے رہنمائوں نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے تو حکومت خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کرادے گی۔

سینیٹ انتخابات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے کہاکہ الیکشن کمیشن عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کے بعدشیڈول سے پہلے الیکشن کراسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سینیٹ کے انتخابات جلدکرانے کیلئے متعلقہ فورم پردرخواست پہلے ہی جمع کراچکی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت سینیٹ انتخابات کے بعدنیب میں ترمیم کے علاوہ انتخابی اصلاحات بھی لائے گی۔

Source : Radio Pakistan

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button