پاکستانی خبریںعالمی خبریں

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے انسداد کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف کی ہے

خلیج اردو
24 اکتوبر 2020
اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او مشن نے جمعہ کو پاکستان کے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کو سراہا ہے۔

پاکستان کے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مشن علاقائی دفتر جو بحیرہ روم میں ہے، نے کورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو سراہا ہے۔ مشن نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے معنقدہ سیشن سے خطاب میں پاکستان کو بہترین طریقے سے کورونا وائرس سے نمٹنے پر سراہا۔

ڈبلیو ایچ او نے اکتوبر 14 سے اکتوبر 24 تک پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کی جانب سے پاکستان کی کامیابیوں کے اعتراف پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ حوالے میں بہتری کے بعد ہم صحت کے نظام کو اس قابل بنائیں گے کہ وئرل بیماریوں سے نمٹ سکیں۔

Source: khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button