پاکستانی خبریں

نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے برطانوی وزیر اعظم سے بات کروں گا، عمران خان

خلیج اردو
24 اکتوبر 2020
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ملک وطن واپس لاکر جیل میں ڈالوں گا چاہیے اس کیلئے ملک لندن جاکر برطانوی وزیر اعظم سے بات کیون نہ کرنی پڑے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ وہ نواز شریف کو لندن سے پاکستان بھیج دیں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے جھوٹ بولا اور لندن گیا اور ابھی تک کوئی علاج نہیں کیا وہاں جاکر۔ انہوں نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق وفاقی کابینہ میں 6 گھنٹے کی بحث کا حوالہ بھی دیا۔

مسٹر خان نے کہا کہ ہم نے ان سے 7 بلین مالیت کے ضمانتی بانڈز پر دستخط کرنا چاہی مگر لاہور ہائی کورٹ نے انہیں ملک سے باہر جانے دیا۔ انہون نے کہا کہ بدقسمتی سے نواز شریف کو ماضی میں اسٹبلشمنٹ نے سپورٹ کیا اور انہوں نے عدلیہ کو اثر انداز کیا لیکن اب وقت بدل گیا ہے اور انہیں کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

آرمی چیف اور مسلم لیگ نے کے رہنماؤں کی ملاقات کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ انہیں یہ سب معلوم تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے مجھے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے کچھ رہنما ان سے مل رہے ہیں۔ میرا خیال ہے ایسی ملاقاتین نہین ہونی چاہیئے کیونکہ اس سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہونا۔

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمارے دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں اور اب یہ فیصلہ ہمیں کرنا ہوگا کہ انہیں معاف کرنا ہے یا نہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button