پاکستانی خبریںسپورٹس

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 3 رنز سے شکست دے دی

خلیج اردو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تین رنز سے ہرا دیا۔

جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ویمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے، رشادا ولیمز 30، ہیلی میتھیوز 20 اور شیمین کیمبل نے 22 رنزبنائے۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن شروع ہی میں لڑکھڑا گئی پھر کپتان بسمہ معروف نے 26 اور ندا ڈار نے 27 رنز بنا کر جیت کی امید برقرار رکھی۔ آخر میں عالیہ ریاض نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں اور وہ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔

پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا سکی اور اسے تین رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس شکست کے بعد ورلڈ کپ میں پاکستان کے تین میچز میں دو پوائنٹس ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button