
خلیج اردو: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی جو کہ 2 مختلف منصوبوں کے لیے دیا گیا ہے۔
قرضے کی منظوری ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے بورڈ نے دی۔
اعلامیہ کے مطابق سندھ ریزیلینس پراجیکٹ کے لیے 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ منصوبے سے سیلاب اور خشک سالی کے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ قدرتی آفات پر قابو پانے کے لیے شعبہ صحت کو بہتر کیا جائے گا۔
منصوبے سے کرونا پر قابو پانے کے لیے بھی مدد ملے گی۔
کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجنسی پروجیکٹ کے لیے 10 کروڑ ڈالرز فنڈز فراہم کیے جائیں گے جس کے تحت شہر میں ندی نالوں کی صفائی کی حالت زار کو بہتر کیا جائے گا۔