پاکستانی خبریں

پاکستان: زلفی بخاری پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اہم دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

دورے کا مقصد متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کرنا ہے

پاکستان: زلفی بخاری پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اہم دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری آج ایک اہم دورے پر یو اے ای روانہ ہوں گئے۔ ان کے فیسبک آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس دورے کا مقصد متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے یو اے ای حکام سے ملاقاتیں کرنا ہے۔

انکے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کردی تفصیل میں مزید کہ گیا ہے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اعلی سطح رابطے جاری ہیں۔ کورونا وباء کے  دوران افرادی قوت کے وزراء کی پہلی ملاقات یو اے ای اور پاکستان کے درمیان طے ہو گئی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اہم دورے پر آج یو اے ای روانہ ہوں گے۔ اس دورے کے دوران زلفی بخاری یو اے ای کے وزیر برائے افرادی قوت سے اہم ملاقات کریں گے

اس ملاقات کے دوران یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر مشاورت ہو گی اور کورونا وباء کے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائیگا۔

اس اہم ملاقات کے علاوہ معاون خصوصی درج ذیل اہم ملاقاتیں کریں گے:

  • زلفی بخاری پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ اور سفارتخانے کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے
  • کورونا صورت حال میں متحرک کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں شیڈول
  • زلفی بخاری کورونا وباء کے دوران بھرپور تعاون فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کریں گے
  • اوورسیز پاکستانیوں کی آسانیوں کیلئے مختلف تجاویز پر بھی مشاورت کی جائیگی
  • دونوں ممالک کے وزراء کے درمیان کورونا صورت حال کے دوران مسلسل رابطے جاری رہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button