معلومات

گوگل ‘میٹ’ میں نئے فیچرز کا اضافہ ہوگیا

خلیج اردو: گوگل کانفرنسنگ سروس میٹ نے صارفین کی دلچپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔

گوگل میٹ میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے ایفیکٹس، اے آر ماسکس اور ویڈیو فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں گوگل نے بتایا کہ اب صارفین ویڈیو کال فیڈ پر نیچے کی جانب موجود اسپارکل آئیکن کی مدد سے ان فیچرز کا استعمال کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچرز سے صرف وہ صارفین مستفید ہو سکیں گے جن کا اپنا ذاتی گوگل اکاؤنٹ ہوگا، ورک اسپیس استعمال کرنے والے صارفین کو یہ فیچرز محدود تعداد میں دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

کمپنی نے یہ نئے فیچرز متعارف کروانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ گوگل کا مقصد بزنس اور کاروباری صارفین کے علاوہ عام افراد کی توجہ اس سروس کی طرف مبذول کروانا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button