معلومات

کووڈ ویکسی نیشن کا ریکارڈ جلد ہی اسمارٹ فون پر دستیاب ہوگا

خلیج اردو: گوگل کی جانب سے کچھ روز قبل یہ اعلان سامنے آیا جس میں بتایا گیا ہےکہ گوگل نے پاسز اور ویکسی نیشن کوڈ محفوظ کرنے کے لیے اپنی ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس ( (API ) کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

فی الحال کوئی بھی صارف اپنا ویکسی نیشن کارڈ گوگل پر اپ لوڈ نہیں کرسکتا لیکن گوگل کی جانب سے اپ ڈیٹ کی گئی اے پی آئی سرکاری ایجنسیز کے ڈویلپرز اور دنیا بھر کے طبی اداروں کو ویکسی نیشن کارڈز کا ڈیجیٹل ورژن اور کووڈ ٹیسٹ رزلٹ تیارکرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق صارف ایک بار جب اپنے کوڈ کا ڈیجیٹل ورژن ڈیوائس میں محفوظ کرلے گا اس کے بعد اپنی ڈیوائس کے ہوم اسکرین پر شارٹ کٹ کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جاسکے گی۔

کمپنی کا مزیدکہنا ہے کہ صارفین انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہ ہونے یا پھر اچھے انٹرنیٹ کی دستیابی نہ ہونے کے باوجود ریکارڈ تک رسائی حاصل کرپائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button