معلومات

فیس بک نے اپنی پرائیویسی سیٹنگز ایک بار پھر تبدیل کردیں

خلیج اردو: سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے پرائیویسی سیٹنگز کو ایک بار پھر بدل دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق سیٹنگز کو اب 6 میجر کیٹیگریز کے گروپ میں بدلا گیا ہے، ہر گروپ میں متعلقہ سیٹنگز ہوں گی۔

یہ گروپس پریفرنس، پرمیشنز، اکاؤنٹس، یوئر انفارمیشن، کمیونٹی اسٹینڈرڈ اینڈ لیگل پالیسیز سیکشن اور آڈینئس اینڈ ویزیبلٹی پر مشتمل ہوں گے۔

فیس بک کی پرائیویسی ری ڈیزائن کرنے کا کمپنی کا یہی مقصد ہے کہ صارف آسانی سے وہاں تک رسائی حاصل کر سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

اگر آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنا چاہیں گے تو اب آپ کو تمام کیٹیگریز اور ان کی سب کیٹیگریز میں ایک ایک کرکے جانا ہوگا۔

مذکورہ سیٹنگز ایپ کے اینڈرائیڈ، موبائل ویب، آئی او ایس اور فیس بک لائٹ ایپس میں متعارف کروائی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button