معلومات

آئی فون والا کارآمد فیچر اب اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی آنے کو تیار

خلیج اردو: مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ آپریٹنگ سسٹم کے مسائل کو حل کرنے اور نت نئے تجربات اپناتے ہوئے مختلف اپ ڈیٹس کرتا رہتا ہے اور اب بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپ جلد ہی آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) والا شاندار فیچر ‘بلر ٹول’ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرائے گا جس کی مدد سے اب آئی فون کے علاوہ دیگر صارفین بھی تصاویر کو بلر (دھندلا) کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کمیونٹی فیچر کیا ہے اور یہ کس طرح کام کرے گا؟
اس حوالے سے واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے جلد نئی بیٹا اپ ڈیٹ جاری کرنے جارہی ہے، اس اپڈیٹ کے بعد اس ایپلی کیشن کا ورژن بڑھ کر 2.22.7.1 ہوجائے گا۔

اسی نئے ورژن میں واٹس ایپ پر بھیجی جانے والی تصاویر کو بلر کرنے کے آپشن کو تجرباتی طور پر استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کے پاس ایڈیٹنگ کے لیے ایک پینسل کے علاوہ بھی نئی پینسل آپشن میں شامل ہوجائے گی جو تصویر کو دھندلا کرنے کا کام کرے گی۔

چونکہ یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے لہٰذا واٹس ایپ نے اس فیچر کو لانچ کرنے کی کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button