معلومات

فیس بک استعمال کرنیوالے صحافیوں اور سماجی کارکنان کیلئے اچھی خبر

خلیج اردو: سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو عوامی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کو ہراسانی سے بچانے کے لیے پالیسیاں مزید سخت کردیں۔

فیس بک کے گلوبل سیفٹی چیف اینٹی گونے ڈیوس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو ہراسانی اور دھمکیوں سے بچانے کے لیے پالیسیاں سخت کی گئی ہیں جس کے تحت اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ بھی کیا جاسکے گا۔

عوامی اعداد و شمار کے قوانین میں اپنی تبدیلیوں کے علاوہ فیس بک نے نوجوان صارفین کو ایپ سے بریک لینے اور نقصان دہ مواد سے دور کرنے کیلئے نئے فیچر متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق عوامی شخصیت قرار دیے گئے ریاست مخالفین کو نشانہ بنانے والے نیٹ ورکس کو بھی اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس سے محروم کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button