معلومات

واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا کس طرح محفوظ رکھتا ہے؟

خلیج اردو: عالمی سطح پر مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین میں ڈیٹا کے حوالے سے نئی پرائیویسی پالیسی کو لے کر شکوک و شبہات تاحال ختم نہیں ہوسکے ہیں۔

ایسے میں واٹس ایپ کچھ روز بعد صارفین کو یاددہانی کرواتا ہے کہ ان کا ڈیٹا ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔

صارفین کے اعتماد کی بحالی کیلئے ایپلی کیشن نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چیٹ کی تصاویر کے ذریعے بتایا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا ٹیکنالوجی کی تہوں کی صورت میں محفوظ ہوتا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا یہ سسٹم نیا اور بہترین ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لکھا گیا پیغام پڑھنے کے قابل نہیں ہے، یہ پوسٹ صارفین کی تسلی کیلئے شیئر کی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دکھانے کا مقصد یہ ہی تھا کہ صارف کو پتا چل سکے کہ ان کا پیغام ایسے نظر آتا ہے جسے کوئی نہیں پڑھ سکتا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button