معلومات

کن لوگوں پر جہنم کی آگ حرام ہے؟

سوال: کون لوگ ہیں جن پر جہنم کی آگ حرام ہے اور ان کی پہچان کیا ہے؟

جواب: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے۔ ’میں تمہیں اس آدمی کی پہچان بتاتا ہوں جس پر جہنم کی آگ حرام ہے اور وہ آگ پر حرام ہے، یہ وہ آدمی ہے جو نرم مزاج ہو اور نرم طبیعت ہو اور نرم خو ہو۔‘

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشاد ہے کہ ’حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے پوچھا، اے میرے رب! تیرے نزدیک تیرے بندوں میں سب سے زیادہ پیارا کون ہے؟ اللہ تعالیٰ نے جواب دیا، ’جو بدلہ لینے کی قدرت رکھنے کے باوجود بدلہ نہ لے اور معاف کردے۔‘ (مشکوٰۃ)

متعلقہ مضامین / خبریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button