معلومات

پاکستان: ایرانی ٹماٹر مارکیٹ میں آگئے

خلیج اردو: مارکیٹ میں آج کل ایرانی ٹماٹر آئے ہوئے ہیں جو قیمت میں بھی زیادہ ہے اور ان میں وہ ذائقہ بھی نہیں۔

یہ ٹماٹر دیکھنے میں تو خوبصورت ہے لیکن دیسی ٹماٹر سے مہنگا اور اس میں ذائقہ بھی نہیں ہے۔

اس ٹماٹر کو استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں ذائقہ کم ہوتا ہے۔

آج کل بازار میں ایرانی ٹماٹر آئے ہوئے ہیں جو خود بھی لال ہیں اور ان کی قیمت پوچھنے والے بھی قیمت سن کر لال ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

کہتے ہیں گرفت کمزور ہو جائے تو بغاوت جنم لیتی ہے، ملک میں قیمت کا انتظام اپنی گرفت کھو رہا ہے اور نتیجے میں بازار میں بکنے والی اشیاء کے نرخ بغاوت پر اتر آئے ہیں، چینی کے روگ کا ابھی سوگ پورا نہیں ہوا کہ ٹماٹر نکل آئے ہیں میدان میں۔

اس موسم میں بدین کا ٹماٹر تیار ہورہا ہے، کوئٹہ کا ٹماٹر ختم ہے، اس لیے ملکی ضرورت ایرانی ٹماٹر پوری کر رہا ہے۔

دیکھنے میں تو یہ خوبصورت ہے، لالی بھی سرخ گلاب کی سی ہے، لوگ کہتے ہیں کہ اس کا ذائقہ مگر کراچی کی بریانی کے ساتھ میچ نہیں کرتا، رہی بات قیمت کی تو وہ کلو کے 200 روپے ہیں۔

اب بدین کے ٹماٹر مارکیٹ میں آنے سے قبل ایرانی ٹماٹر ہی لوگوں کو خریدنا ہوگا، یہ ہر سال کی کہانی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی پیشگی انتظام نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button