معلومات

کرونا وائرس کتنے ڈگری سینٹی گریڈ پر ختم ہو جاتا ہے؟

پیرس: کرونا وائرس کتنا سخت جان ہے؟ اس سلسلے میں حال ہی میں کی جانے والی فرانسیسی محققین کی تحقیق کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں

فرانس کے علاقے پرووینس کی ایکس مارسیل یونی ورسٹی کے محققین نے ثابت کیا ہے کہ کرونا وائرس کے بارے میں جو تصور تھا، یہ اس سے زیادہ سخت جان نکلا ہے، محققین نے بتایا کہ لیبارٹریز کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے جو اسٹینڈرڈ طریقہ کار مقرر ہے، کرونا وائرس کے لیے وہ غیر مؤثر ثابت ہو گیا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ریسرچ میں ثابت ہوا کہ کرونا وائرس عام خیال کے بر عکس 60 سینٹی گریڈ (140 فارن ہائٹ) میں زیادہ دیر تک برقرار رہا، یعنی یہ اتنے درجہ حرارت میں ایک گھنٹے میں بھی ختم نہ ہو سکا۔

ریسرچرز کے مطابق اس پیتھوجن کو ختم کرنے کے لیے 92 سینٹی گریڈ (198 فارن ہائٹ) درجہ حرارت کی ضرورت ہے جو 15 منٹ میں وائرس کو ختم کر دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

اس تحقیق کے لیے سائنس دانوں نے ایک افریقی سبز بندر کے گردے کے سیل استعمال کیے، جسے وائرل سرگرمیوں کو جانچنے کے لیے ایک اسٹینڈرڈ ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس بندر کو برلن، جرمنی کے ایک مریض سے کرونا وائرس لگوایا گیا تھا۔

تحقیق کے دوران دو الگ الگ ٹیوبز میں وائرس ڈال کر گندے اور صاف ماحول میں رکھوائے گئے، اس کے بعد دونوں نمونوں کو 60 سینٹی گریڈ پر ایک گھنٹے تک گرمایا گیا، صاف ماحول کا وائرس اس دوران مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا، جب کہ گندے ماحول والا سیمپل ختم نہ ہو سکا۔

وائرس کو ڈی ایکٹویٹ کرنے کے لیے محققین نے بتایا کہ ٹمپریچر کو 15 منٹ تک پانی کے نقطہ ابال کے درجہ حرارت تک بڑھانا ہوگا۔ خیال رہے کہ 60 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت لیبارٹریز کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے ایک اسٹینڈرڈ مانا جاتاہے جس میں ایبولا جیسے مہلک وائرس بھی ختم ہو جاتے ہیں

Source : ARY News
19 Apr, 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button