معلومات

گوگل میٹ کے ‘ہینڈ ریزنگ’ فیچر میں اب کیا نیا ہوگا؟

گوگل میٹ کے ‘ہینڈ ریزنگ’ فیچر میں اب کیا نیا ہوگا؟

خلیج اردو: گوگل نے گزشتہ برس نومبر میں اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ پر صارفین کیلئے ہینڈ ریزنگ فیچر متعارف کروایا تھا جس نے بزنس میٹنگ، کانفرنس اور آن لائن کلاسسز میں صارفین کو مدد فراہم کی۔

اس فیچر کے تحت آپ کو گوگل میٹ کے آپشنز میں ہینڈ ریز کا بٹن دکھائی دیتا ہے، اگر سوال کرنا ہو یا کسی بھی بات کا جواب دینا ہو تو ہینڈ ریز کے آپشن کو سلیکٹ کر کے آپ بول سکتے ہیں، اس سے آپ کی آواز باقی تمام لوگ سنتے ہیں۔

تاہم بات ختم کرنے کے بعد آپ کو ازخود ہینڈ ڈاؤن کا آپشن منتخب کرنا ہوتا ہے تاکہ لوگ سمجھ سکیں کہ آپ کی بات مکمل ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

گوگل میٹ کی نئی اپ ڈیٹ کے مطابق صارفین کو اب ہینڈ ڈاؤن نہیں کرنا پڑے گا۔ ہینڈ ریز کے آپشن کے انتخاب کے بعد میٹنگ میں موجود دیگر افراد کو آڈیو نوٹیفکیشن موصول ہوگا، اس کے بعد جب آپ کی بات ختم ہوجائے گی تو خود بخود ہینڈ ڈاؤن ہوجائے گا۔

دوسری جانب ہینڈ ریزنگ کے آئیکن اور اینیمیشن میں مزید بہتری کی گئی ہے جس کے بعد صارفین اسے واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button