معلومات

واٹس ایپ تبدیل ہونے والا ہے

خلیج اردو: واٹس ایپ نے فیچرز اپ ڈیٹ اور نئے فیچرز پر کام شروع کردیا ہے، جن میں سے چند فیس بک طرز کا فیچر ہیں۔

1- واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسجز فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے، جس کے بعد صارفین وی ایم بھیجنے سے قبل اسے سن سکیں گے اور ویو فارم بھی ڈسپلے ہوگا۔

اس فیچر کو آزمائشی مراحل سے گزرنے کے بعد عام صارفین کےلیے پیش کیا جائے گا۔

2- اس وقت کانٹیکٹ کارڈ میں صرف فوٹو نظر آتی ہے مگر ری ڈیزائن کارڈ میں کالز، ٹیکسٹ اور ویڈیو کال کے آپشنز بھی موجود ہوں گے، گروپ کانٹیکٹ کارڈ میں ٹیکسٹ بھیجنے کا آپشن ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

3- واٹس ایپ انتظامیہ نئے فوٹو ایڈیٹر پر کام کررہا ہے جس کی مدد سے صارفین فوٹوز میں اسٹیکرز کا اضافہ کرسکیں گے اور ان کو کراپ بھی کرسکیں گے، اسی طرح فوٹوز میں ٹیکسٹ اور ایموجیز کو بھی شامل کیا جاسکے گا۔

4- صارفین واٹس ایپ پر اپنا زیادہ وقت چیٹ ونڈوز میں گزارتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی اسے مزید بہتر بنانا چاہتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آپ کے میسج کے ارگرد جو سبز ببلز نظر آتے ہیں انہیں ری ڈیزائن کیا جارہا ہے تاکہ ان ببلز کو زیادہ پرکشش بنایا جاسکے۔

5- فیس بک میسنجر میں میسج ری ایکشنز کا فیچر تو پہلے سے موجود ہے اور اب بہت جلد واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔

فیس بک میسنجر استعمال کرنے والے اس فیچر سے بخوبی واقف ہیں اور واٹس ایپ میں بھی کسی میسج پر صارف ایموجی سے اپنا ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button