معلومات

دنیا کا ممکنہ تیسرا بڑا ہیرا کہاں دریافت ہوا ہے؟

خلیج اردو: افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک ہزار قیراط سے زائد وزن کا ہیرا دریافت ہوا ہے جو ممکنہ طورپر دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا ہونے کا ریکارڈ حاصل کرسکتا ہے۔

بوٹسوانا سے دریافت ہونے والے اس ہیرے کا وزن 1174 قیراط ہےتاہم گزشتہ ماہ بوٹسوانا میں ہی 1098 قیراط کا ہیرا برآمد ہواتھا جو اس ہیرے سے وزن میں تھوڑا کم ہے۔

کمپنی کے مطابق اس ہیرے کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 53 ملی میٹر اور موٹائی 27 ملی میٹر بتائی جارہی ہے۔

1905 میں اب تک دنیا کا سب سے بڑا ہیرا جنوبی افریقا میں دریافت کیا گیا تھا جس کا وزن قیراط 3106 تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button