معلومات

اسنیپ چیٹ نے ایپلی کیشن سے متنازع ‘اسپیڈ فلٹر’ کیوں ہٹایا؟

خلیج اردو: معروف سوشل میڈیا سائٹ اسنیپ چیٹ نے ایپ سے گاڑی کی موجودہ رفتار بتانے والا اسپیڈ فلٹر ہٹادیا۔

اسنیپ چیٹ کے اس فلٹر کےباعث گاڑی چلاتے ہوئے کئی افراد کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد ایپلی کیشن کے خلاف متعدد مقدمات درج کروائے گئے۔

مذکورہ فلٹر کے تحت ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا شخص گاڑی کی رفتار اس فلٹر کے ذریعے معلوم کرکے دوستوں سے شیئر کرسکتا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلٹر کے باعث کئی خطرناک حادثات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں لوگوں کو زندگی بھر کی معذوری کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

ترجمان کے مطابق اس فلٹر کو ایپلی کیشن سے اس لیے ہٹایا گیا ہے کیونکہ صارفین اسے استعمال نہیں کررہے تھے اور یہ فلٹر کچھ ہفتوں میں مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button