سپورٹس

فائنل کیلئے دباؤ میں نہیں، انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے ،ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کریں گے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پریس کانفرنس

میلبرن: پاکستان کے قومی کرکٹ ٹیم کے بکپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایک اچھی ٹیم سے بڑا میچ ہونے جارہا ہے۔ بے شک یہ ایک مشکل مقابلہ ضرور ہوگا لیکن ہم پر کسی قسم کا پریشر نہیں اور ہم اپنے پلان کے مطابق چلیں گے۔

میلبرن میں پریس کانفرنس کے دوران بابر نے کہا کہ اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جا رہی ہے اور پم سے عوام کی بہت سی توقعات ہیں۔ ہم نروس نہیں ہیں۔ پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ کوئی دباؤ نہ لیں اور اپنا نیچرل گیم کھیلیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔انگلینڈ سے ہماری ہوم سیریز بھی ہوئی، ہم فائنل میں اپنا سو فیصد دیں گے۔ٹورنامنٹ کا آغاز اگرچہ اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فائنل میں ابتدائی 6 اوور بہت اہم ہیں، ہمارا یقین اللہ پر ہے ، اپنی طرف سے محنت کریں گے اور نتیجہ اللہ پر چھوڑیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سے ملاقات خوشگوار رہی، انہوں نے یہی کہا کہ کھل کر گیم کھیلیں، اپنے گیم پر قائم رہیں۔

کپتان نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے کیونکہ موسم تو ہمارے ہاتھ میں نہیں۔ دعا ہے کہ میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو کیونکہ یہ لاکھوں شائقین کا سوال ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button