سپورٹسمتحدہ عرب امارات

دبئی خطے کے سب سے پہلے سنو والی بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی خطے کے سب سے پہلے آفیشل سنو والی بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کےلیے تیاری کر رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اکتوبر آخر میں مال آف ایمریٹس کے اسکائی دبئی میں منعقد کیا جائے گا۔

ٹورنامںٹ چار روزہ ہوگا جسے دبئی اسکائی اوردبئی اسپورٹ کونسل کی تعاؤن سے اسپیریا والی بال اکیڈیمی منعقد کر رہی ہے۔ مشرق وسطی کا پہلا ایسا ٹورنامنٹ ہونے کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ دبئی کی سنو اسپورٹس کے سب سے بڑے سپورٹر ہونے کی ساکھ کو مزید مضبوط کرے گا۔

یاد رہے سنو وبالی برف کے میدان میں کھیلی جاتی ہے۔ تاہم اس کھیل باقی فارمیٹ روایتی میدان میں کھیلے جانے والی والی بال کی طرح ہی ہوتا ہے۔ مزید برآں، اسکائی دبئی عام عوام کے لیے 31 اگست سے یکم ستمبر کے دوارن ٹریننگ کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔ مزید برآں، اسپیریا کے ماہر کوچ اس ٹریننگ میں شرکت کرنے والے کو ٹپس دیں گے۔

یاد رہے کہ اسکائی دبئی اس سے پہلے بھی ایسے ایونٹس منعقد کروا چکا ہے اور مزید کئی ایسے ایونٹس آنے والے دنوں میں منعقد کروائے جائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button