سپورٹسپاکستانی خبریں

دوسری شادی کے سوال پر شعیب اختر کا دلچسپ جواب

خلیج اردو
03 جنوری 2021
لاہور : دنیائے کرکٹ میں نام و عزت کمانے والے دنیا کے تیز ترین باولر شعیب اختر نے اپنے لاکھوں مداحوں کو موقع دیا کہ وہ ان سے سوال کریں اور پھر جب مداحوں نے سوالات کے انبار لگائے تو ہر ایک کو جواب بھی دیا۔

راولپنڈی ایکسپریس سے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے سوالات پوچھے ، ان سوالات میں شعیب اخترکے کریئر، ان کی کرکٹ کے دوران ساتھی کھلاڑی اور مخالفین کے بارے میں معلومات ، موجودہ کرکٹ اور کرکٹر بارے تبصرے شامل تھے. سابق کرکٹر نے ہر مداح کے سوال کا خوش اسلوبی سے جواب دیا .اگر سوالات مزاحیہ تھے تو کرکٹ اسٹار کے جوابات بھی کافی دلچسپ تھے.

ایک مداح نے شاہد آفریدی کے ساتھ ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ اس وقت آپ دونوں کیا گفتگو کررہے تھے ، شعیب نے جواب دیا کہ وہ بتا نہیں سکتا.

ایک مداح نے پوچھا کہ کیا دوسری شادی کرنے کا کوئی ارادہ ہے، اس پر شعیب اختر نے کہا کہ پنگے لینے کا شوق ہے لیکن اتنا بھی نہیں .

البتہ جب ایک مداح نے پوچھا کہ حال ہی میں آپ کربلا گئے تھے ، اس بارے اپنے تائثر بیان کیجئے کہ آپ کیا محسوس کررہے تھے. جواب میں شعیب اخترنے کربلا کے ساتھ اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جذبات الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتے.

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں بارے ان سے جب پوچھا گیا تو انہوں‌نے جوابات دیئے.

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button