سپورٹسپاکستانی خبریں

پاکستان اور زمباوے کے درمیان کھیلی جانی والی ٹی 20 سیریز اب لاہورکی بجائے راولپنڈی میں ہوگی، تبدیلی کیوجہ لاہور کی فضائی آلودگی ہے، پی سی بی

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان اور زمباوے کے درمیان اگلے مہینے سے لاہور میں شروع ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز اب لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کا لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے جانے کا فیصلہ لاہور کی ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کے باعث کھیلاڑیوں کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

تین میچوں کی یہ سیریز نومبر میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جانی تھی جو کہ اب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈٰیم میں7، 8، اور 10 دسمبر کو کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ماحولیاتی آلودگی اور ایئر کوالٹی میں خراب ہونے کی وجہ سے اس وقت میچز لاہور میں کروانا خطرے سے خالی نہیں ہوگا”۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے پی سی بی زمباوے کے خلاف ملتان میں ایک والی ون ڈے سیریز بھی لاجسٹک کے مسائل کے باعث راولپنڈی منتقل کر چکا ہے۔

تاہم، پاکستان سپر لیگ کے آخری چار میچ بشمول فائنل کراچی سےلاہور منتقل کیے جا چکے ہیں۔

Source Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button