سپورٹسپاکستانی خبریں

بابراعظم کا بطور کپتان تیز ترین 1000 ٹی ٹونٹی رنز، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کپتان نے صرف 26 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا، بھارتی کپتان نے 30 اننگز کھیل کر ریکارڈ بنایا تھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم کے بطور کپتان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں 1000 رنز مکمل ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 26 اننگز میں 1000رنز بناکر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے انجام دیا۔
ویرات کوہلی نے بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز 30 اننگز میں بنائے تھے۔ سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے 31 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا جب کہ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے 32 اننگز میں بطور کپتان 1000 رنز مکمل کیے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button