سپورٹس

ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا کم ترین اسکور، لیگ کرکٹ میں سڈنی تھنڈرز کی پوری ٹیم محض 15 رنز پر آوٹ ہوگئی

خلیج اردو
سڈنی:آسٹریلیا میں جاری بگ بیش کرکٹ لیگ کے ایک میچ میں سڈنی تھنڈرز نے ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ کا ایک ایسا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز کا ہدف سڈنی تھنڈرز کو دیا۔

سڈنی تھنڈرز ہدف کے تعاقب میں محض 15 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے 124 رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔ ٹی 20 کی تاریخ میں کسی ٹیم کا سب سے کم اسکور کا ریکارڈ محض 15 رنز کا بن گیا۔
سڈنی تھنڈرز کی ٹیم پاور پلے کے اندر ہی 5.5 اوورز یا 35 گیندوں میں آل آؤٹ ہوگئی۔ ٹی 20 کی تاریخ میں آج تک پاور پلے کے اندر کوئی ٹیم آل آؤٹ نہیں ہوئی تھی۔
سڈنی تھنڈرز کی ٹیم میں ایلکس ہیلز، رائیلی روسو اور کرس گرین جیسے کھلاڑیوں کے ہونے کے باوجود اتنے کم اسکور پر آوٹ ہونے کو شائقین کی جانب سے حیران کن سمجھا جارہا ہے۔

مدمقابل ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہینری تھورٹن نے 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں ٹی 20 کی تاریخ کا کم ترین 2019 میں چیک ری پبلک کے خلاف ترکیہ کا 21 رنز تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button