ٹپس / سٹوریمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: گھر میں مہمانوں کو مدعو کرنا چاہتے ہیں تو ان قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں چھٹویوں کا سیزن آنے والا جس کے دوران آپ اپنے گھر میں تقریب منعقد کرنا چاہتے ہوں گے، جیسا کہ دیوالی پارٹی یا نیشنل فلیگ ڈے پر کوئی تقریب منعقد کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ابوظہبی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لازم قرار دیے گئے کورونا ایس او پیز پرہر صورت عمل کرنا ہوگا۔

کیونکہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے حکومت کی جانب کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات ہیں اور حکومت ان احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنےوالوں کے ساتھ سختی سے پیش آ رہی ہیں۔

ابوظہبی کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وبا کے دوران سماجی تقریبات منعقد کرنے کے حوالے سے 12 احتیاطی تدابیر شائع کی گئی ہیں۔ جن پر عمل کرنا لازم ہوگا۔

سماجی تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ایس او پیز درج ذیل ہیں:

1۔ کسی بھی سماجی تقریب میں مدعو کیے گئے مہمانوں کی تعداد حکومت کی طرف سے طے شدہ تعداد سے زیاد نہ ہو۔ جیسا کہ،

2۔ ہوٹل کے ہال میں زیادہ سے زیادہ 200 لوگ مدعو کیا جا سکتے ہیں،

3۔ جبکہ گھر یا ٹینٹ میں تقریب کی صورت میں 30 سے زائد افراد مدعو نہیں کیے جاسکتے۔

4۔ اور اس کے ساتھ ساتھ یاد رکھیں کہ جہاں تقریب منعقد کی جارہی ہے وہ جگہ اتنی کشادہ ہو کہ وہاں لوگوں اور ٹیبلوں کے درمیان 2 مییٹر کا فاصلہ برقرار رکھا جا سکے۔

5۔ کھانےمیں بوفے سسٹم سے پرہیز کیا جائے

6۔ فرش اور دیگر عمارت کو مستقل طور پر جراثیموں سے پاک کیا جائے

7۔ پارٹی میں ایک دوسرے کو گفٹ دینے سے اجتناب برتا جائے

8۔ اگر آپ کو سانس کی تکلیف یا بخار کی شکایت ہے تو کسی تقریب میں شرکت نہ کریں

9۔ اگر ددوران تقریب کوئی علامت ظاہر ہوتی ہے تو پارٹی سے چھوڑ کر گھر چلے جائیں

10۔ دوران تقریب بوسہ لینے یا ہاتھ ملانے سے گریز کریں بلکہ دور سے ہاتھ ہلا کر دعا سلام کریں

11۔ بہتر ہوگا کہ کسی مرض میں مبتلا بوڑھے افراد ایسی کسی تقریب میں شرکت نہ کریں

12۔ اس کے علاوہ دوران تقریب ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، اور بار بار ہاتھ دھویں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button