ٹپس / سٹوری

متحدہ عرب امارات: کیا آپ کورونا کا ٹیسٹ مفت کروانے کے اہل ہیں؟

کورونا کے خلاف جنگ میں متحدہ عرب امارات کی حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ جس میں تیزر ترین ٹیسٹ اور مفت ٹیسٹ فراہم کرنا ہے۔ تاکہ ملک کا ہر فرد کی کورونا ٹیسٹ تک رسائی ہو۔

تاہم، کورونا کا مفت ٹیسٹ کچھ کیٹگریز کے لیے مخصوص ہے۔ اس لیے مفت ٹیسٹ کروانے سے پہلے آپ کے لیے جاننا ضروری ہے آیا آپ اس کے اہل ہیں یا نہیں۔ ذیل میں کورونا کے مفت ٹیسٹ سے متعلق کیٹگریز کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

ابوظہبی کے محکمہ صحت کے مطابق درج ذیل افراد کے لیے کورونا کے مفت ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے:

  • اماراتی شہری اور انکے گھریلوں ملازمین (بیشک انہیں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی ہیں یا نہیں) مفت ٹیسٹ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے اہل ہیں۔
  • حاملہ خواتین، ضعیف افراد، اور موذی امرض میں مبتلا مریض کورونا کا ٹیسٹ مفت کروانے کے اہل ہیں۔
  • معذور افراد مفت ٹیسٹ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
  • پچاس سال سے زائد عمر کے رہائشی مفت ٹیسٹ کروانے کے اہل ہیں۔
  • ایسے رہائشی جن میں کورونا کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں یا وہ کسی کورونا مریض سے کنٹیکٹ میں آگئے ہیں۔

مزید برآں، ابوظہبی کے محکمہ صحت نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کورونا کے ٹیسٹوں کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کو دیے گئے بیان میں محکمہ صحت کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ ” جو لوگ ٹیسٹ کرونا چاہتے ہیں وہ اپوائنٹمنٹ لینے کے بعد ابوظہبی میں ڈرائیو تھرو ٹیسٹ لیبارٹری جائیں۔ اس کے علاوہ ایسے افراد جو امارات کے گنجان آباد علاقے میں رہتے ہیں انکا ٹیسٹ محکمہ صحت، ابو ظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر یا سیہا کی ٹیمیں انکے گھر آ کر کر سکتی ہیں”۔

محکمہ صحت کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ مفت ٹیسٹ کی سہولت پورے یو اے ای میں دستیاب ہے۔ اور دبئی میں بھی کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت سے متعلق کیٹگریز بھی درج بالا کیٹگریز کے مطابق ہیں۔

کورونا ٹیسٹ کی اپوئنٹمنٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار:

ابوظہبی میں کورونا ٹیسٹ کی اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے استعجابہ کی ہاٹ لائن 8001717 پر کال کریں۔

دبئی میں کورونا ٹیسٹ کی اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو 800342 پر کال کریں۔ ڈی ایچ اے کے مطابق جس شخص کو کورونا کی علامات ظاہر ہو گئی ہیں وہ ڈی ایچ اے ہسپتال آنے پر مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔

ڈی ایچ اے کے ہسپتالوں فہرست درج ذیل ہے:

دبئی ہسپتال

راشد ہسپتال

لطیفہ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال

ہاتا ہسپتال

دیگر امارات میں کورونا ٹٰیسٹ کی اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے وزارت صحت کی ہاٹ لائن 800111111 پر کال کریں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button