ٹپس / سٹوریمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں فری لانسنگ کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی نے حال ہی میں کسی بھی شعبے کے ماہرین کے لیے کمپنی کی سپانسرشپ کے بغیر ورک پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار متعارف کروایا ہے۔

لہذا اگر آپ کسی شعبے کے ماہر ہیں اور اب اپنی خود کی کنسلٹنسی شروع کرنا چاہتے ہیں تو ابوظہبی نے بغیر کسی کمپنی کی سپانسرشپ کے ورک پرمٹ حاصل کرنے کے طریقہ کار کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ جسے فری لانس پرمٹ کہا جاتا ہے۔

اس فری لانس پرمٹ کا اعلان ابوظہبی کے ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کی طرف سے کیا گیا ہے۔

جسے متحدہ عرب امارات کے شہری، رہائشی اور غیر رہائشی افراد حاصل کر سکتے ہیں۔ اور غیر رہائشی افراد اس پرمٹ کو حاصل کرنے بعد رہائشی ویزے کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔

مزید برآں، اس پرمٹ کو حاصل کرنے کے لیے دفتر کی شرط بھی عائد نہیں کی گئی ہے۔

فری لانس لائسنس کو حاصل کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

فری لانسر لائسنس کی رجسٹریشن ک کے لیے درخواست گزار ابوظہبی کے اکنامک ڈویلپمنٹ کے درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

028158888

یا،

ابوظہبی بزنس سنٹر کے ساتھ نیا اکاؤنٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ جس کے لیے درج ذیل ویب سائٹ پر جانا ہوگا:

www.adbc.gov.ae

یا، ابوظہبی بزنس سنٹر کی موبائل ایپ اے ڈی بزنس سنٹر ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

ابوظہبی بزنس سنٹر کے ساتھ اکاؤنٹ رجسٹر کروانے کے لیے آپ کو درج ذیل معلومات فراہم کرنی ہوں گیں:

1۔ مکمل نام

2۔ پاسپورٹ نمبر

3۔ موبائل نمبر

4۔ ایمیل ایڈریس

درج بالا معلومات دینے کے بعد آپ کا اکاؤنٹ بن جائے۔

اور اکاؤنٹ بن جانے کے بعد آپ کمرشل لائسنس کی کیٹگری کے ذریعے فری لانس لائسنس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

اس لائسنس کے لیے اپلائی کرتے ہوئے آپ کو کسی مقامی سروس ایجنٹ یا متحدہ عرب امارات کے رہائشی کی بطور پارٹنر ضرورت نہیں پڑے گی۔

تاہم، آپ درج ذٰیل دستاویزات بطور ثبوت فراہم کرنی  پڑیں گیں:

1۔ آپ جس مہارت کے لیے لائسنس حاصل کرنا چاہتے ہیں اسکا آپ ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ وہ ثبوت یا تو آپ کی یونیورسٹی کی ڈگری ہوسکتا ہے، اس شعبے میں تجربے کا سرٹیفکیٹ ہوسکتا ہے یا اس شعبے میں آپ جو کچھ اب تک کر چکیں ہیں اسکا ثبوت ہو سکتا ہے۔

2۔ اگر آپ یو اے ای کے رہائشی ہیں اور سرکاری محکمے میں کام کرتے ہیں تو آپ کو اس لائسنس کےلیے اپلائی کرتے وقت اپنے محکمے سے این او سی لیٹر حاصل کر کے فراہم کرنا ہوگا۔

3۔ اگر آپ نجی شعبے میں  مستقل کانٹریکٹ کے تحت کام کر رہے ہیں اور فری لانسنگ کے دوران بھی وہی خدمات فراہم کرنا چاہتےہیں تو آپ کو اپنے آجر سے این او سی حاصل کرنا ہوگا۔

4۔ اگر نجی شعبے میں پارٹ ٹائم کام رہے ہیں تو پھر آپ کو این او سی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فری لانس لائسنس حاصل کرے آپ درج ذیل خدمات فراہم کر سکتے ہیں:

1۔ سوپ فارمنگ

2۔ پارٹٰیز اور ایونٹ آرگنائزیشن

3۔ سیر و تفریح کی کنسلٹنسی

4۔ مارکیٹنگ کنسلٹنسی اینڈ اسٹڈی

5۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کنسلٹنسی

6۔ ٹرانسلیشن پبلیکیشن سروسز

7۔ ہیریٹیج کنسلٹںنٹ

8۔ پلستر اور نقش نگاری کا کام

9۔ قدرتی اور مصنوعی پھولوں کا کام

10۔ سپیس کنسلٹنسی

11۔ ڈیزائن کنسلٹنسی

12۔ ٹیکنیکل مشینری کی کنسلٹنسی

13۔ کپڑوں ڈیزائنگ اور فیشن کی کنسلٹنسی

14۔ ریئل اسٹیٹ کنسلٹنسی

اور اس جیسی متعدد دیگر سرگرمیاں ہیں جو فری لانس لائسنس حاصل کرنے کے بعد آپ سر انجام دے سکتے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button